پشاور پریس کلب کے وفد کا مشیراطلاعات مشتاق احمد غنی کی والدہ پر ان سے تعزیت

منگل 28 مارچ 2017 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان کی قیادت میں پشاور کے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک وفد نے ایبٹ آباد میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی کے گھر جا کر ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن سید ا میر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :