گرینڈ یوتھ کنونشن نوجوانوں کا اجتماع ہے اور پاکستان میں نیا تاریخ رقم کریگی ،ہدایت اللہ خان

منگل 28 مارچ 2017 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ گرینڈ یوتھ کنونشن نوجوانوں کا اجتماع ہے اور پاکستان میں نیا تاریخ رقم کریگی اورملک میں ترقی وخوشحالی کے لیے نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے پاکستان میں 29سال سے کم عمر کے نوجوانوں کا تناسب کل آبادی کا 64فی صد حصہ ہے۔ دنیا میں اتنی بڑی قوت اور صلاحیت کسی ملک میں بھی نہیں۔

بیس کروڑ کی آبادی میں 13کروڑ نوجوان ناقابل شکست طاقت ہے اتنی بڑی تعداد میں کام کرنے والے ہاتھ اور اتنے تازہ دماغ ہمارے ملک کے پاس ہیں جو ایٹم بم سے بھی بڑھ کر صلاحیت ہے۔ جماعت اسلامی اسی قوت کو پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے ۔ ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں گے ۔ ان کے لیے تعلیم اور روزگار کا انتظام کریں گے روز گار ملنے تک ان کے لیے بے روزگاری الاونس فراہم کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈیوتھ کنونشن کے سلسلے میں جلسہ گاہ میں انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور گرینڈیوتھ کنونشن میں نوجوانوں کو بڑی تعداد شریک کرنے کے لیے منصوبہ بندی گئی ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی سمیع اللہ ترابی ، سینئرنائب صدر حافظ حمید اللہ ، صدر جے آئی یوتھ محمد صدیق الرحمن پراچہ ، امیر ٹائون ون سراج الدین قریشی ، ملک پرویز خان ،فدامحمد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان فراہم کریں گے۔ ان کے لیے کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔ ان کو منشیات اور اسلحہ سے پاک ماحول فراہم کریں گے ان کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70سال سے پاکستان میںاتنی بڑی طاقت کو حکمرانوں نے نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ ان کو مایوس بھی کیا اور ان کی صلاحیتوں کو ضائع کیا۔

جماعت اسلامی اب ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلائے گی۔ ان کو ترقی دے گی۔ ان کو امیدد لائے گی۔ جماعت اسلامی خالص جمہوری انداز میں نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کرے گی۔ ان نوجوانوں کو ہم انقلاب کا ایجنڈا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے ہماری ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے جب تک عام آدمی اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ، بدامنی اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :