ڈی سی او لاہور کا مہنگے ٹماٹر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

13سبزی فروش کیخلاف مہنگے ٹماٹر فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ٹی ایم او شالیمار ملک طارق نے مہنگے دام ٹماٹر فروخت کرنے والے سبزی فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا۔ کریک ڈائون کے دوران 13 سبزی فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے والے سبزی فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

13 سبزی فروشوں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ، قلعہ گجر سنگھ اور گجر پورہ میں مقدمات درج کرلئے ان کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ سبزی فروشوں کو ٹماٹر مہنگے داموں فروخت نہیں کرنے دینگے۔ شہریوں کو مزید ریلیف دینے کے لئے کریک ڈائون کا دائرہ کار بڑھا دیے جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :