لاہور: سی آئی اے سول لائن پولیس کی کارروائی

6 ڈاکو گرفتار ، قبضہ سے 110 تولہ سونا برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا

منگل 28 مارچ 2017 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) سی آئی اے سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ڈاکو وں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 110 تولہ سونا برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے۔ 6 ڈاکوئوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان طیب، عثمان، صداقت، قمر، وقاص اور غلام مرتضیٰ کے قبضہ کے 110 تولہ سونا برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان 22 وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ملزمان سے تحقیقات کی جارہی ہیں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :