ریلوے میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، حادثات کے بعد معاملہ چھوٹے ملازمین پر ڈال دیاجاتا ہے ، فواد چوہدری

منگل 28 مارچ 2017 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2013سے اب تک 304ریلوے حادثات ہوئے 112افراد جاں بحق ہوئے،ریلوے کراسنگ پر 62حادثات ، ذمہ دار دو افسران کی صرف تنخواہ روک کر معاملہ دبا دیا گیا،ریلوے میں من پسند افسران بڑی سیٹوں پر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیا ن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر ریلوے من پسند افراد مین تقسیم کرہے ہیں جبکہ پہلے ہے خسارہ 27ارب روپے تک جا پہنچا۔

ریلوے کے محکمے میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ حادثوں کے بعد معاملہ چھوٹے ملازمین پر ڈال دیاجاتا ہے وزیر ریلوے کو کوئی نہیں پوچھتا۔ لودھراں،رائیونڈ،فیصل آباد اور شیخوپورہ حادثات وزیر ریلوے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :