کراچی میںایس ایس سی پارٹ I اینڈ II کے سا لانہ امتحانات گذشتہ روز شروع ہوگئے

منگل 28 مارچ 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ایس ایس سی پارٹ I اینڈ II کے سا لانہ امتحانات برائے سال 2017 منگل28 مارچ سے کراچی بھر میں شروع ہونگے، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ایک اعلامیے کے مطابق ایس ایس سی پارٹ I اینڈ II کے سا لانہ امتحانات برائے سال 2017 منگل28 مارچ سے شروع ہوکر 3 مئی 2017 اوقات کار صبح 9:30 تا دوپہر 12:30 تک جاری رہیں گے ، اعلامیے کے مطابق 35 ہزار سے زائد امیدوار کی شرکت متوقع ہے اور امتحانات کے لئے کراچی کے چھ اضلاع میں 350 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :