کراچی ،ٹیکس نادہندگاں گاڑیوں کے خلا ف روڈ چیکنگ مہم، 6855 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) کراچی میں ٹیکس نادہندگاں گاڑیوں کے خلاف صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر روڈ چیکنگ مہم دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ 20 مارچ سے شروع ہونے والی اس مہم 27 مارچ تک صرف کراچی میں ابتک 6855 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران 71 گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیموں نے اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ 927 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے تاہم واجب ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگیوں کے بعد 243 گاڑیوں کے کاغذات واپس کردئیے گئے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کو بتایا گیا کہ ابتک صرف کراچی میں گاڑیوں سے 1474363 روپے ٹیکس، 1035166 روپے ودہولڈنگ ٹیکس اور 222632 روپے جرمانے کی مد میں وصول کئے گئے۔ واضع رہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ایک بار پھر ان تمام گاڑیوں کے مالکان جہنوں نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کئے ہیں ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے فوری طور اپنے واجبات ادا کردیں۔#

متعلقہ عنوان :