کراچی،سپیکر اسمبلی آغاسراج درانی کا ایم پی اے ریزیڈنسی کا دورہ کرنے کی دعوت

منگل 28 مارچ 2017 23:29

کراچی،سپیکر اسمبلی آغاسراج درانی کا ایم پی اے ریزیڈنسی کا دورہ کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی نے تمام ارکان اسمبلی کو دعوت دی کہ وہ اجلاس کے بعد پرانے ایم پی اے ہاسٹل کے مقام پر زیر تعمیر ایم پی اے ریزیڈنسی کا دورہ کریں ، جہاں پر ارکان سندھ اسمبلی کے لیے رہائش کے ساتھ ساتھ شاپنگ کمپلیکس اور بیوٹی پارلر بھی موجود ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے میں تو اکثر و بیشتر وہاں جاتا رہتا ہوں ۔ آج یہ پروگرام بنایا گیا کہ تمام ارکان کو بھی وہاں لے جا کر سائٹ کا دورہ کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ارکان کو چائے بھی پلائی جائے گی اور وہ خود اپنی آنکھوں سے یہ دیکھیں کہ کتنا کام مکمل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیف (فنکشنل) کے نندکمار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آدھے بال کالے اور آدھے سفید ہیں ۔

وہاں بیوٹی پارلر بھی موجود ہے ۔ اب یہ ان کی مرضی ہے کہ یہ اپنے پورے بال سفید کرالیں یا انہیں کالا کروالیں ۔ انہوں نے ارکان سے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ یہ رہائشی کمپلیکس جب مکمل ہو جائے تو وہ خود اس میں رہیں ۔ اپنے ملازمین یا جان پہچان والوں کو نہ ٹھہرائیں کیونکہ ماضی میں ایم پی اے ہاسٹل کے کمروں کو کرائے پر دے دیا گیا تھا ۔ نئے کمپلیکس میں فیملی کا پورشن اور مہمانوں کا پورشن الگ الگ ہو گا ۔ #

متعلقہ عنوان :