راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل
پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے وزیر اعلیٰ
پنجاب کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محکمہ
پولیس اور
تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے اہم اقدمات کیے اور شہدا کی فیملی کیلئے بہترین پیکج کی منظوری دی پنجاب
پولیس ایک بہترین فورس ہے اور اس فورس کا کمانڈررہنے پرفخر ہے ہمیشہ میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا ہے اسی پالیسی پر عمل پیرا رہ کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے تمام افسران کو نصیحت کی کہ ہمیشہ انصاف کا دامن تھام کر رکھیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی
پولیس کا کام حفاظت کے علاوہ معاشرے میں امن کی فضا ء قائم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار آئی جی
پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے منگل کے روز راولپنڈی
پولیس کی جانب سے راولپنڈی
پولیس لائن میںاپنے اعزاز میں سی جانے والی الوداعی تقریب میں کیا اس موقع پر راولپنڈی
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی آئی جی پی
پنجاب نے راولپنڈی
پولیس لائن میں قائم یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی بعد ازاں
پولیس لائن میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح بھی کیا تقریب میں آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی ، کمانڈنٹ
پولیس کالج سہالہ سہیل حبیب تاجک ، اٹک ، چکوال ، جہلم کے ڈی پی اوز ، سی ٹی او راولپنڈی ، ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ، ایس پی سی ٹی ڈی اور راولپنڈی ریجن کے تمام افسران و ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
(جاری ہے)
تقریب کے باقاعدہ آغاز کے بعد ریجنل
پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے آئی جی پی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ آئی جی پی نے اپنی بھرپور کوششوں سے محکمہ
پولیس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کیا علاوہ ازیں پنجاب
پولیس کے شہدا کی فیملیز کے لیے بہترین پیکج دلوانے اور سکیل اپ گریڈیشن آئی جی پی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے آر پی اوراولپنڈی نے آخر میں آئی جی پی کی تمام کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی خدمات اور اقدامات کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سی پی او راولپنڈی اسر ار احمد خان عباسی نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر میں جو خصوصیات پائی جاتی ہیں و ہ تمام خصوصیات آئی جی پی
پنجاب میں پائی جاتی ہیں آپ نے محکمہ
پولیس کو صحیح معنوں میں تبدیل کیا ہے آپ نے ہر موقع پر ہمیں بہترین انداز میں گائیڈ کیا ہے ہم ہمیشہ آپ کے بتائے ہوئے بہترین معیار کو اپنانے کی کوشش کریں گے اور ہماری نیک خواہشات اور تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی کمانڈنٹ
پولیس کالج سہالہ سہیل حبیب تاجک ، ڈی پی او اٹک زاہد اللہ مروت ، ڈی پی او چکوال ہارون جوائیہ اور ڈی پی او جہلم عبد الغفار قیصرانی نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پی
پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا آخر میں آئی جی پی
پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو نیک نیتی سے کام کرتا ہے اس ہی کے خوابوں کی تعبیر ممکن ہوتی ہے
پولیس کے پاس ایک اہم ترین فریضہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کا ہے اس لیے
پولیس کسی بھی معاشرے کا ایک اہم ترین محکمہ ہے انہوں نے کہا کہ
پولیس کا کام حفاظت کے علاوہ معاشرے میں امن کی فضا ء قائم کرنا ہے آئی جی پی
پنجاب نے وزیر اعلیٰ
پنجاب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے محکمہ
پولیس اور
تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے اہم اقدمات کیے اور شہدا کی فیملی کیلئے بہترین پیکج کی منظوری دی آئی جی پی
پنجاب نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا ہے اور آپ بھی آئندہ اس پالیسی پر عمل پیرا رہ کر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں پنجاب
پولیس ایک بہترین فورس ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اس فورس کا کمانڈر رہا ہوں تمام افسران کو نصیحت کی کہ ہمیشہ انصاف کا دامن تھام کر رکھیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی تقریب کے آخر میں آر پی او راولپنڈی نے آئی جی پی
پنجاب کو یادگاری شیلڈڈ پیش کی سی پی او راولپنڈی اور دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز نے یاد گاری تصاویر اور تحائف پیش کیے راولپنڈی ریجن کے تمام افسران نے آئی جی پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی و دیگر ڈی پی اوز نے یادگاری تصاویر اور سونیئر پیش کیے ۔