آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میںشہید میجر مدثر کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت

منگل 28 مارچ 2017 23:23

آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میںشہید میجر مدثر کے گھر جاکر لواحقین سے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے میرک میں شہادت پانے والے میجر مدثر کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن شہید میجر مدثر کے گھر گئے آرمی چیف نے شہید میجر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شہید میجر کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدثر کی شہادت پر فخر ہے اور شہادت پر فخر کرنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ یاد رہے کہ میجر مدثر نے 22 مارچ کو اورکزئی ایجنسی کے علاقے میرک میں دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :