اٹک، دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں برآمد

دو لاشیں بوری میں بند جبکہ تین لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں

منگل 28 مارچ 2017 23:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو لاشیں بوری میں بند تھیں جبکہ تین لاشیں ویسے ہی پانی میں تیر رہی تھیں ایک15/16سالہ بچے کی لاشیں شناخت کر لی گئی اور لواحقین وصول کرکے نوشہرہ لے گئے تفصیلات کے مطابق کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی حدود میں باغ نیلاب کے مقام پر دریائے سندھ سے پانچ لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو لاشیں بوری میں بند تھیں جبکہ تین لاشیں ویسے ہی پانی میں تیر رہے تھیں بوری بند لاشوں میں سے ایک شخص کی لاش پہچاننے کے قابل ہے جبکہ ایک 15/16سالہ بچے حمزہ جاوید ولد جاوید خان ساکن خوشحال کالونی نوشہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو والدین کے مطابق یکم فروری2017ء کوگھر سے غائب تھا اور نویں کلاس کو طالب علم تھا پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ باقی چار لاشوں میں سے ایک لاش شناخت کے قابل ہے جبکہ دو لاشیں شناخت کے قابل نہیں جبکہ تیسری لاش کے اعضاء ہی ملے ہیں جو پانی میں زیادہ عرصہ رہنے کے بعد مکمل طور پر گل سڑ چکی تھی اس واقع کے بعد باغ نیلاب اور قرب وجوار کے علاقوں میں خوف کی فضا ہے حمزہ جاوید کی لاش کو دن کے وقت ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ باقی چار لاشوں کو سوا پانچ بجے کے قریب اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا لاشوں کی بدبو سے پورا علاقہ تعقن کا شکار ہوگیا ابھی ان چار لاشوں میں سے تین کا پوسٹمارٹم باقی ہے جبکہ ایک لاش پوسٹمارٹم کے قابل نہیں ہے کیونکہ اس کے صرف اعضاء کی اکھٹے کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :