اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہوگا، سفارتکاروں کو بھی ایک سال کی توسیع ملے گی، چوہدری نثار

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، وزیراعظم نے اجازت بھی دے دی ہے پاکستان میں اب ائیر لائنوں کو آزادی حاصل نہیں ہمارا ملک بنانا نا ریپلک نہیں رہا، ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جو بھی حکومت ائے ویزے کے معاملے پر ہیر پھیر نہ کر سکے گستاخانہ مواد کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے عرب لیگ کو خط لکھ دیا ہے، مواد روکنا میرا کام نہیں پی ٹی ا ے کا کام تھا ، پریس کانفرنس

منگل 28 مارچ 2017 23:20

اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہوگا، سفارتکاروں کو بھی ایک سال کی توسیع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہوگا، سفارتکاروں کو بھی ایک سال کی توسیع ملے گی۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ایف آئی اے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور وزیراعظم نے اجازت بھی دے دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ گزشتہ ادوار میں ایسے لوگ پکڑے گئے جن کے پاس ویزے نہیں تھے اور پھر ایسے افراد کو چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آبا‘ لاہور گوادر اور دیگر علاقوں سے بغیر ویزا پاکستان آنے والے لوگ پکڑے گئے پہلے لوگ ملی بھگت سے بغیر ویزے کے پاکستان میں داخل ہوجاتے تھے جبکہ گزستہ دور میں ویزوں کے اجراء کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے لیکن پاکستان میں اب ائیر لائنوں کو آزادی حاصل نہیں اور اب ملک بنانا ریپلک نہیں رہا جبکہ ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جو بھی حکومت ائے ویزے کے معاملے پر ہیر پھیر نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب کوئی غلط یا جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستان نہیں آسکتا ہے۔ ویزوں سے متعلق نوٹیفکیشن جب میرے علم میں آیا تو میں نے فوری منسوخ کیا۔ ویزے کے اختیار پر سفیر کو دیئے گئے اختیارات 2014 ء میں منسوخ کئے جبکہ بغیر ویزا لوگوں کو پاکستان لانے والی ائیر لائنوں پر 9 کروڑ روپے جرمانہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آن لائن ویزا کا نظام متعارف کرا رہے ہین اور یہ آن لائن سسٹم جب آپریشنل ہوگا تو سب واضح ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے ۔ اس مواد کو روکنا میری نہیں پی ٹی اے کی ذمہ داری تھی لیکن میں اس معاملے کو مذہبی فریضے کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ یہ صرف ہمارا نہیں پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے تمام مسلم ممالک کے سفیروں میں اس مسئلے پر اتفاق رائے موجود تھا۔

جبکہ گستاخانہ مواد کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے عرب لیگ کو خط لکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے پہلے فیس بک والے جواب نہیں دیتے تھے لیکن اب وہ اپنا نمائندہ بھیج رہے ہیں جبکہ گزشتہ دو تین روز میں 45 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سطح پر پیش رفت ہو ملیحہ لودھی نے اس معاملے پر یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معمالے پر پیش رفت ہوگئی۔

پاکستانی سفیر اعتزاز چوہدری نے اس حوالے سے ہمارے تحفظات امریکی حکومت تک پہنچائے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ اب اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور سوشل میڈیا کو پابند بنائیں گے کہ اسلام کے خلاف غلاظت نہ پھیلائیںؤ جبکہ فیس بک کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے 62 صفحات بلاک کردیئے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہ اکہ زرداری صاحب چکری میں جلسہ کرنے ائیں ے تو انہیں سکیورٹی فراہم کریں گے اور اپنے گھر سے چائے بھی پلائوں گا۔ (عابد شاہ)