سرگودھا،ناقص کارکر دگی کی بناء پر معطل ہونیوالی18ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہفتہ میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)ناقص کارکر دگی کی بناء پر معطل ہونیوالی18ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ایک ہفتہ میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چند روز قبل ناقص کار کردگی کی بناء پر سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور اب انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے تحریری جواب کے ساتھ ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں ۔