سرگودھا ،غیر نمونہ ‘فینس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر نہ کرنے دیا جائے، محکمہ ایکسائز موٹر وے نتظامیہ

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سرگودھا ،غیر نمونہ ‘فینس نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر نہ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)غیر نمونہ ‘فینسی ‘بلا نمبری گاڑیوں کو موٹر وے پر ہر گز سفر نہ کرنے دیا جائے محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹر وے انتظامیہ کو مراسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مسعود الحق نے موٹر وے حکام کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ حکومتی احکامات کی پرواہ نہ کر نیوالے ایسے تمام گاڑی مالکان کو موٹر وے پر سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے جو حکومتی احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اب تک اپنی گاڑیوں کو حکومت کی جانب سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود محکمانہ نمبر پلیٹس نصب نہیں کر رہے ہیں اس سے قبل بھی موٹر وے حکام 20مارچ سے غیر نمونہ اور فینس نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈائون کر رکھا ہے ۔