پراپرٹی ٹیکس نادہند گا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

5ہزار سے زائد کے نادہند گان کی جائیدادیں سیل کرنے کیلئے نوٹس چسپاں

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)پراپرٹی ٹیکس نادہند گا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ 5ہزار سے زائد کے نادہند گان کی جائیدادیں سیل کرنے کیلئے نوٹس چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن مشتاق فریدی نے حکم دیا ہے کہ ایسے تمام پراپرٹی مالکان جو عرصہ دراز سے حکومتی ٹیکس جمع نہیں کروارہے انکی دکانوں پلازوں مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے اور انکو اس وقت تک ڈی سیل نہ کیا جائے جب تک کہ وہ اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو یقینی نہیں بناتے اس ضمن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا سے وصولی کیلئے ای ٹی او ارشد چہل کے حکم پر اے ای ٹی او خضر حیات گورایہ اور انسپکٹران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو آج بدھ کے روز شہر بھر میں 100سے زائد نادھند گان کی جائیدادکو سیل کیلئے کریک ڈائون کریں گی ۔