سرگودھا،لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سرگودھا،لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) لاہو ر ہائیکورٹ کے 9ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ایک مراسلہ کے ذریعے استدعا کی تھی کہ اسے کنزیومر کورٹ کیلئے ججز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منظور علی شاہ کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے ان9ججوں کو صوبے کے مختلف اضلاع کی کنزیومر کورٹ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔جن اضلاع میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات کئے گئے ہیں ان میں ڈی جی خا ن ‘گجرانوالہ ‘ ملتان ‘لیہ ‘ رحیم یار خان کے علاوہ دیگر اضلاع بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :