سرگودھا، دودھ بنانے والی کمپنیاں ڈبوں کے 15فیصد حصہ پرفقرہ ’’یہ دودھ نہیں ہے‘‘تحریر کرنے کی پابند ہونگی

منگل 28 مارچ 2017 23:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ’’یہ دودھ نہیں ہے‘‘ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں قائم تمام دودھ بنانے والی کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ دودھ کے ڈبوں کے 15فیصد حصہ پر نمایا ں جگہ یہ فقرہ تحریر کرنے کے پابند ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک مراسلہ میں تمام دودھ بنانے والی کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے بازاروں فروخت ہونے والے دودھ کے ڈبوں پر یہ تحریر درج کرنا لازم ہوگا کہ ’’یہ دودھ نہیں ہے ‘‘ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کمپنیوں کے پاس کافی سٹاک موجود ہے تو وہ ان ڈبوں کے 15فیصد حصہ پر سٹیکر چسپاں کرنے کے پابند ہونگے اور اگر یکم جون سے بازاروں میں فرخت ہونیوالے دودھ کے ڈبوں پر سٹیکر یا یہ تحریر نہ ہوئی تو اس کمپنی مالکا ن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔