سرگودھا،جوڈیشل اکیڈمی میںاڈیشل ججز کا محکمانہ کورس شروع

25جوڈیشنل اور 50سول ججز حصہ لینگے

منگل 28 مارچ 2017 23:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)جوڈیشل اکیڈمی میں 75جوڈیشل ججز کا محکمانہ کورس شروع ہوگیا ہے جس میں 25جوڈیشنل اور 50سول ججز حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی جانب سے ججوں کو محکمانہ کورس کے بعد ترقیا ں دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے بعد اب ججز کو محکمانہ کورس کرنے کے بعد ہی ترقی دی جائے گی۔جس کے باعث جوڈیشنل اکیڈمی لاہور میں یہ کورس شروع ہوگیا ہے جس میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے جوڈیشل اور سول ججز حصہ لے رہے ہیں ۔