جو بجلی کا بل دے گا اس کو بجلی ملے گی ،ارکان پارلیمنٹ سے لے کر سب کو بجلی کے بل دینے پڑیں گے ،عابد شیر علی

بجلی چوروں اور بل نہ دینے والوں کو بجلی نہیں ملے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 23:16

جو بجلی کا بل دے گا اس کو بجلی ملے گی ،ارکان پارلیمنٹ سے لے کر سب کو بجلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہیکہ جو بجلی کا بل دے گا اس کو بجلی ملے گی ۔ارکان پارلیمنٹ سے لے کر سب کو بجلی کے بل دینے پڑیں گے بجلی چوروں اور بل نہ دینے والوں کو بجلی نہیں ملے گی۔گزشتہ روزایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ 7 سے 8ارب روپے کے فرنس آئل کی چوری کو روک کر 5 ارب روپے کمائے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا۔

جبکہ بجلی چوروں کے لئے یہ سال مزید سختی کا سال ہوگا بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری روکنا حکومت کے لئے پہلی ترجیح ہوگی۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ آئی پی پی مافیا ایک مافیا ہے اس کو کنٹرول کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

3سو ارب روپے صوبائی حکومتوں سے لینے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو بڑھانے کی بجائے کم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی شدید کمی ہے ہمیں ریڈ الرٹ جاری ہو چکا ہے ۔

پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم نہیں بنائے تو پانی کا مسئلہ اور سنگین ہو جائے گا۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہلیاری سے لاہور تک 150 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے ۔سسٹم اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے جو لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اسے کنٹرول کر لیا ہی. مارچ 2018 میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی.. مگر جو بل ادا نہیں کرتے اور بجلی چوری کرتے ہیں انہیں بجلی نہیں ملے گی۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں میں کوئی کام نہیں ہوا.. موجودہ حکومت نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا. متعدد نے گرڈ اسٹیشن بنائے اور ٹرانسمیشن لائنیں بچھائیں.(اے ملک)