ْشیخوپورہ ٹرین آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے، میاں کامران سیف

خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہوں ٹریل اور آئل ٹینکر حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مالی مددفراہم کی جائے،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

منگل 28 مارچ 2017 23:16

ْشیخوپورہ ٹرین آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے شیخوپورہ میں ٹرین اور آئل ٹینکر حادثہ میں آگ بھڑکنے سے ڈرائیور سمیت 2افراد کے جاں بحق اور7زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ریلوے میں کئی بدترین حادثات ہوئے جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے لیکن آج تک ان کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناقص انتظامات پرٹرین حادثہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مستعفی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ ہم بیرونی دنیا کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے لیکن ان کی تقلید نہیں کرتے اور کرسی سے چمٹے رہتے ہیں جبکہ بیرونی دنیا میں اگر کوئی حادثہ رونما ہو تو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کا سربراہ مستعفی ہوجاتا ہے تاکہ دوسرا نیک اور ایماندار شخص محکمہ کی بہتری کیلئے خدمات سرانجام دے سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کے دکھوں کا مداوا ہوسکے ۔