جعفرآباد, چوروں کے سرپرست عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے ہیں

نا اہل اور کرپٹ لوگوں کو مسلط کرنے کی سزا آج پورا بلوچستان بھگت رہا ہے تخت لاہور آخری ہچکیاں کھا رہا ہی,میر سردار خان رند

منگل 28 مارچ 2017 23:13

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) چوروں کے سرپرست عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے ہیں نا اہل اور کرپٹ لوگوں کو مسلط کرنے کی سزا آج پورا بلوچستان بھگت رہا ہے تخت لاہور آخری ہچکیاں کھا رہا ہے چور دروازے سے آنے والے حکمرانوں کیلئے اب سب دروازے بند ہو گئے ہیں ملک کاسربراہ ہی خود چور ہو تو اور بھلا کون عوام کا خیر خواہ ہو سکتا ہے پاناما لیکس کا فیصلہ آنے والا ہے انشاء اللہ فیصلہ ہماری جیت ہو گا قوم کو نئے پاکستان کی مبارکباد دیتے ہیں مردم شماری ملک کیلئے خوش آئند بات ہے لیکن افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری متاثر ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ضلع چیئرمین کچھی میر سردار خان رند نے گوٹھ سعید خان جمالی میں کمشنر سبی سعیداحمد خان جمالی کی والدہ کی وفات پر ان سے فاتح خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید سکندر سلطان شاہ،میر صلاح خان شہلانی ،حاجی محمد مٹھل خان عمرانی،میر صوبہ خان رند ،میر سنجر خان جمالی،میر سراج خان ،میر مہد خان بھیو،ممتاز خان عمرانی،عرفان خان جتوئی، حاجی شاہن خان رند ،کریم بخش خان رند و دیگر علاقہ معززین و معتبرین بھی موجود تھے میر سردار خان رند کا کہنا تھا کہ ملک کا سربراہ ہی جب چور ہو تو اور بھلا کون ملک کا خیر خواہ ہو سکتا ہے کرپٹ لوگوں کو مسلط کرنے کی سزا آج پورا بلوچستان بھگت رہا ہے چوروں کے سرپرست کبھی بھی عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے ہیں تخت لاہور آخری ہچکولیاں کھا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے آنے والے حکمرانوں کیلئے اب سب دروازے بند ہو گئے ہیں پاناما لیکس میں عمران خان نے عوامی جنگ جیت لی ہے ہمیں عدلیہ پر پور ا بھر وسہ ؂؂؂؂ ہے نشاء اللہ بہت جلد عوام کو نئے پاکستان کی خوشخبری ملے گی ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری ملک کیلئے خوش آئند بات ہے لیکن افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری میں بہت سی دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :