کوئٹہ , کسٹم انٹیلی جنس کے عملے کی کا رروائیاں

تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل 27 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،150 کلو گرام چرس ، غیر ملکی کپڑا، پان پراگ، سیگریٹ، صابن بر آمد, ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس

منگل 28 مارچ 2017 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاںکرتے ہوئے تقریبا16 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں 9 آئل ٹینکروں میں لوڈ ساڑھے تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل 27 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،150 کلو گرام چرس ، غیر ملکی کپڑا، پان پراگ، سیگریٹ، صابن سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا یہ بات ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان اشرف علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ خان وزیرنے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے طول وعرض میں کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود موثر انداز میں کا رروائیاں کر تے ہوئے منشیات ، ایرانی ڈیزل اور غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھی بھر پور کارروائی کر رہا ہے گزشتہ چند روز کے دوران کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے لک پاس، مستونگ روڈ اور مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 9 آئل ٹینکروں کو قبضے میں لے کر ان میں لوڈ ساڑھے تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیا جس میں ایک آئل کمپنی کا 60 ہزا رلیٹر والا آئل ٹینکر بھی شامل ہے انہوں نے بتایا کہ ان کا رروائیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مختلف علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئی27 نان کسٹم پیڈ قیمتی گاڑیاں تحویل میں لی ہے اس کے ساتھ ساتھ خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر کا رروائی کر تے ہوئے ایک رکشے کو روک کر چیک تو اس میں لوڈ150 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی اس کے ساتھ ساتھ تین ٹرکوں میں لوڈ غیر ملکی سمگل شدہ سامان جس میں کپڑا، پان پراگ کھانے پینے کی اشیاء، گٹکا، سیگریٹ سمیت جوس وغیرہ لوڈ تھے جن کو تحویل میں لے لیا انعام اللہ خان وزیر نے بتایا کہ تحویل میں لئے جانے والے سامان کی گاڑیوں سمیت ٹوٹل مالیت تقریباً16کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنا نے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنا نے میں اپنا بھر پور کردار اداکر رہا ہے تاکہ اس ناسور سے معاشرے کو نجات دلائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :