الپوری، جمعیت کی عالمی صد سالہ اجتماع مغریبی باطل قوتوں کیلئے اخیری کیل ثابت ہوگا، مولانا غفور حیدری

منگل 28 مارچ 2017 23:11

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپریل میں جمعیت کی عالمی صد سالہ اجتماع مغریبی باطل قوتوں کیلئے اخیری کیل ثابت ہوگا۔مغریبی قوتیں مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت لڑا نے میں مصروف عمل ہے ، امت مسلمہ امن پسند ہیں، قران مجید اور ہمارا دین ہمیں امن کا درس دیتا ہے،ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا واحد حل اسلامی نظام میں ہے،ملک میں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے اس حالات میں عوام کی نظریں جمعیت پر لگی ہوئی ہے،صد سالہ عالمی اجتماع میںجمعیت علماء اسلام اپنے ائندہ پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوزکانا شانگلہ میں ختم القران کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام موجودہ حالات میں اس فرسودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور اب علماء کی طرف دیکھ رہے ہیں،جمعیت کے کارکن عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں، ختم القران کے طلباء اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں اور ایسی تقریبات اپنی سعادت سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کا قلعہ ہیں اس کی تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے علماء دیوبند کاکردار کوسی سے دھکی پپی نہیں ہے جنگ آزادی سے لیکراب تک باطل قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح کھڑی ہے۔صد سالہ اجتماع جمعیت علماء اسلام کے سو سال پورا ہونے پر منعقد کیا جارہا ہے ، عظیم شان اجتماع میں امام کعبہ خصوصی طور پرشریک ہوں گے اور نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

اس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے تمام اسلامی ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے ،ختم القران کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راحت حسین نے کہا کہ صد سالہ اجتماع عام دنیا میں مسلمانوں کیلئے امن کا پیغام ہوگا ،امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل صف اور صرف علماء کے پاس موجود ہیں۔علماء کرام پارلمنٹ کے اندر اور باہراسلام مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،ائندہ عام انتخابات میں جمعیت پر اعتماد کرکے انہیں کامیاب بنائیں،ختم القران کے منعقدہ تقریب سے مولانا حمداللہ۔مولانا قیصرالدین۔مولانا سلمان تاثر خان۔میاں گل روخان اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :