سابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخواہ اکرام شاہدنےپیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 20:50

سابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخواہ اکرام شاہدنےپیپلزپارٹی میں باقاعدہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء): سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخواہ اکرام شاہد نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے آج یہاں سابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخواہ اکرام شاہد نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرسابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخواہ اکرام شاہدنے پیپلزپارٹی کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان بھی کیا۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔