ہونہار طالب علم مستقبل میں پاکستان کو مضبوط اورخوشحال بنانے میں اہم کردا ر ادا کریں گے، ڈپٹی کمشنر

منگل 28 مارچ 2017 22:54

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ ہونہار طالب علم مستقبل میں پاکستان کو مضبوط ،خوشحال اور تعلیم یافتہ بنانے میں اہم کردا ر ادا کریں گے،اساتذہ کرام کی محنت اور تربیت کی بدولت یہ اس قابل ہوئے ہیں کہ تعلیم ،کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرسکیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں چیف منسٹر پنجاب پروگرام برائے مضمون نویسی ،تقریری مقابلہ جات اور دیگر شعبوں میں حصہ لیکر پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کو انعامات اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے سٹاف کو بھی شیلڈز سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :