ترک اسمبلی کا آمریت کے خلاف باضابطہ بھرپور یکجہتی کے اظہار پر پاکستان کی پارلیمان سے اظہارتشکر

15جولائی کی رات پوری دنیا نے بے مثال عزم اور قربانی کامظاہرہ دیکھا جو سب جمہوری اقوام کے لیے مشعل راہ ہے، سردارایازصادق کا تر کی میں فوجی بغاوت کے خلاف تر ک عوام اور جمہوری نمائندوں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش

منگل 28 مارچ 2017 22:54

ترک اسمبلی کا آمریت کے خلاف باضابطہ بھرپور یکجہتی کے اظہار پر پاکستان ..
اسلام آباد/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ترک اسمبلی نے باضابطہ طور پر آمریت کے خلاف بھرپور یکجہتی کے اظہار پر پاکستان کے پارلیمان کا شکریہ اداکیا ہے، اس انسانی جمہوری عزم اور استقلال نے توپوں کے دہانے بند کر دیے تھے ،ترک سپیکر نے پاکستان کے دونوں ایوانوں میں تر ک قیادت اور جمہوری اداروں کی حمایت میں متفقہ قرار دادوں کی منظوری پر بھی شکریہ ادا کیا ہے جب کہ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے تر کی میں فوجی بغاوت کے خلاف تر ک عوام اور جمہوری نمائندوں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس امر کا اظہار دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کی ملاقات میں کیا گیا ہے یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سراد ایاز صادق نے تر کی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہر مان سے ملاقات میں تر ک عوام ،حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان کی طر ف سے اظہار یکجہتی کے عزم کو دہرایا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا پارلیمانی وفد حالیہ دنوں تر کی کے دورہ پر ہے پارلیمانی وفود میں باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

تر ک سپیکر اسماعیل کہرمان نے پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کی طر ف سے ترکی میں غیر جمہوری و ماوارائے آئینی اقدام کے خلاف اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکیا ۔انہوں نے پاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں تر کی کی قیادت اور جمہوری اداروں کی حمایت میں متفقہ قرار دادوں کی منظوری پر بھی شکریہ ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے 15جولائی 2016کی رات تر کی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف تر ک عوام اور جمہوری نمائندوں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 15جولائی کی رات پوری دنیا نے بے مثال عزم اور قربانی کامظاہرہ دیکھا جو سب جمہوری اقوام کے لیے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ15جولائی کی رات انسانی عزم اور استقلال نے توپوں کے دہانے بند کر دیے ۔سر دار ایازصادق نے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز کے مقابلے کے لیے تر کی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔دونوں اسلامی برادر ممالک کے مابین غیر مثالی برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے اراکین خصوصًا پاک۔

تر کی فرینڈ شپ گروپ نے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط شر اکت داری میں تبد یل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور تر قی کے لیے باہمی اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ د ینے کی خواہش رکھتا ہے ۔انہوں نے پاکستان اور تر کی کے مابین پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کو آنے والی نسلوںکو منتقل کرنے کے لیے ٹھوس اقدا مات اٹھانے کے عزم کااعادہ کیا ۔

انہوں نے 23مارچ 2017کو ہونے والی یوم پاکستان کی پر یڈ میں تر کی کے مہتر بینڈ کی شر کت پر شکریہ ادا کیاجس کی پرفارمنس کو پاکستان کی عوام نے بہت پسند کیا ۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ محمد پر ویز ملک ،محتر مہ شگفتہ جمانی ،محتر مہ سیمہ محی الدین جمیلی ،محتر مہ طاہر ہ اورنگزیب ،شائستہ پر ویز ملک ،مجاہد علی،سید عامر علی شاہ جموٹ ،شیخ صلاح الدین اور تر ک پارلیمنٹ کے سینر ارکان شامل تھے ۔بعدازاں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نے دورے پر آئے ہوئے وفد کے اراکین کے اعزاز میںظہرانہ دیا۔ (اع)

متعلقہ عنوان :