شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں، چوہدری نثار میرے اوپر بنائے گئے مقدمات اوراپنے قائدین پر مقدمات کے حوالے سے مجھ سے مناظرہ کرلیں،سابق صوبائی وزیر اطلاعات کا وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پرردعمل

منگل 28 مارچ 2017 22:51

شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں، چوہدری نثار میرے اوپر بنائے گئے مقدمات اوراپنے قائدین پر مقدمات کے حوالے سے مجھ سے مناظرہ کرلیں،چوہدری نثار نواز شریف کی نوکری کرتے ہیں اور انہیں جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جس فارمولے کے تحت میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے اس پر نواز شریف ان کا خاندان اور اسحاق ڈار اس فارمولے میں نہیں آتے اس کا وہ مجھے مناظرے میں جواب دیں،اگر چوہدری نثار نے مجھے مطمئن کردیا تو میں ان سے معذرت بھی کروں گا اور ان کو سلام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نواز شریف کی نوکری کرتے ہیں اور انہیں جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی بات کرتے ہیں،میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں۔ (ار+ن م)