قتل کے ملزم کوسزائے موت کا حکم

منگل 28 مارچ 2017 22:51

قتل کے ملزم کوسزائے موت کا حکم
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حمیرةالزہرہ نے تھانہ کسووال کے ایک مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد کاشف سکنہ 40/14-Lکو سزائے موت کا حکم سنادیا،استغاثہ کے مطابق ملزم نی2015ء میں اپنے ہی گائوں کے رہائشی مقتول غلام عباس کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی ،جس پرپولیس تھانہ کسووال نے مقتول کے والد محمد رشید نے مقدمہ درج کروایا تھا،علاوہ ازیں فاضل عدالت نے منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید جبکہ ملزم مبارک علی کو 4سال سزا اور25ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :