بلدیہ چشتیاں میں صفائی و نکاسی آب بارے " شکایات سیل " قائم کر دیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 22:42

چشتیا ں۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)حکومت کی ہدایت پر بلدیہ چشتیاں میں صفائی اور نکاسی آب سے متعلق شکایات فوری ختم کرنے کیلئے " شکایات سیل " قائم کر دیا گیا ہے جہاں تحریری درخواست کے علاوہ فون پر بھی لکھوائی گئی شکایت کو 12 گھنٹوں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ،اس حوالے سے چیف آفیسر بلدیہ چشتیاں میاں اللہ نواز نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران شہریوں نے 219شکایات درج کروائیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ شکایت سیل کے انچارج محمد عرفان بشیر ڈار ہیں اور معزز شہری چیف آفیسر بلدیہ کے فون 063-2503297 پر بھی مکمل نام و ایڈریس کے ساتھ اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔