چوہدری نثار چکری سے تو پہلے سے شکست خوردہ ہیںانہیں فکر کی کیا ضرورت ہے‘ پیپلز پارٹی

آصف زرداری کے بجائے خواجہ آصف کو اپنے گھر چائے پر بلائیں،مظلوم انکی ضمانتیں ضبط کرائینگے‘مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات

منگل 28 مارچ 2017 22:39

چوہدری نثار چکری سے تو پہلے سے شکست خوردہ ہیںانہیں فکر کی کیا ضرورت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان چکری سے تو پہلے سے شکست خوردہ ہیںانہیں فکر کی کیا ضرورت ہے،وزیر داخلہ آصف علی زرداری کے بجائے خواجہ آصف کو اپنے گھر چائے پر بلائیں۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظوری نے چوہدری نثار علی خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ہماری ضمانتیں ضبط کرنے کی باتیں کرنے والوں نے مزدوروں، کسانوں اور تنخواہ دار طبقوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ ان کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

پریس کانفرنسوں اور کمیشن یافتہ منصوبوں کے ذریعے الیکشن نہیںجیتے جاتے۔چکری سے تو چوہدری نثار پہلے سے شکست خوردہ ہیںانہیں فکر کی کیا ضرورت ہے،چکری کے منتخب ایم این اے غلام سرور ہیں نثار خان نہیں ۔