وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل کا سملی ڈیم روڈ کی تعمیر نواور گیس کی جلدفراہمی کا اعلان

بھارہ کہو کی تمام آبادیوں کو بلا تفریق گیس فراہم کی جائے گی، وزیر اعظم نے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں ، فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی سملی ڈیم روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا، نئے سکولوں کی تعمیر کیلئے سروے کے احکامات جاری وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پھلگراں میںکھلی کچہری کے دوران کئی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ

منگل 28 مارچ 2017 22:35

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل کا سملی ڈیم روڈ کی تعمیر نواور گیس کی جلدفراہمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حلقہ NA-49میں پھلگراں میںکھلی کچہری کا اہتمام کیا اور لوگو ں کے مسائل سنے،انھوں نے متعلقہ محکموں کو سائلین کی دادٍ رسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر مملکت نے علاقے میں گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرانے اور جلد گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے دیہی علاقوں میںنئے سکولوں کی تعمیر کیلئے آبادی اور موجودہ سکولوں کے سروے کے احکامات جاری کئے ۔وزیر مملکت نے علاقہ عمائدین کی شکایت پر سملی ڈیم روڈ کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔کھلی کچہری کے بعد وزیر مملکت نے علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، بھارہ کہو کی تمام آبادیوں کو بلا تفریق گیس فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے خصوصی فنڈ جاری کئے ہیں ، علاقے میں صاف پانی، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی بھارہ کہو سملی ڈیم روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہر میں تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم کے تعلیمی ریفارم پروگرام پر کام جاری ہے، جس کے تحت دیہی سکولوں میں بھی تعمیر کا کام کیا جائے گا، پروگرام کے تحت 70بسیں خریدی جا چکی ہیں اور مزید 130بسیں خریدنے کی سمری منظور ہو چکی ہے۔

انھوں نے نئی بسوں میں دیہی علاقوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ عوامی آدمی ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں گے، حلقے کے عوام باشعور ہیں اور ہماری حکومت کے ترقیاتی کام ان کے سامنے ہیں۔انھوں نے وزیر اعظم کی طرف سے 46نئے ہسپتالوں کی تعمیر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان میں تین ہسپتال اسلام آباد میں تعمیر کئے جائیں گے جس سے شہر کے صحت کے مسائل حل ہو جائیں گے۔اس موقع پر چئیرمین یو سی ۶راجہ وقار ممتاز، وائس چئیرمین راجہ افضال عباسی، محمد صادق، ارسلان رشید، حاجی عادل عباسی، وقاص احمد،ابرار عباسی،رضوان چیمہ ، عبدالمالک، نثار ٹمن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :