سابق آرمی چیف راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کر دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 20:27

سابق آرمی چیف راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کر دیے جانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) سابق آرمی چیف راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے این او سی جاری کر دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ترجمان اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کیلئے حکومت کی جانب سے تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت نے راحیل شریف کو اجازت دینے کا اصولی فیصلہ تو کر لیا ہے تاہم انہیں تاحال باقاعدہ این او سی جاری نہیں کیا گیا۔