جعلی فیس بک اکاونٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی ازدواجی زندگی خطرے میں ڈال دی

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 20:20

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) جعلی فیس بک اکاونٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی ازدواجی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون کی جانب سے ضلعی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں خاتون نے راجہ خلیل نامی شخص کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجہ خلیل نامی شخص نے ان کے فیس بک اکاونٹ سے ان کی تصاویر چرا کر ان کے نام سے ایک جعلی اکاونٹ بنایا اور اس اکاونٹ سے پھر کئی لوگوں بشمول ان کے خاندان کے افراد کو فرینڈ ریکیوسٹ بھیجی گئی۔

  جعلی اکاونٹ کے بارے میں ان کے شوہر کو معلوم ہونے کے بعد ان کے گھریلو تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے اور انہیں گھر سے نکال دیا گیا۔ خاتون نے راجہ خلیل نامی شخص کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :