آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی

اقتصادی راہداری منصوبہ سے ہر فرد مستفید ہو گا، چوہدری محمد ریاض

منگل 28 مارچ 2017 22:31

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اقتصادی راہداری منصوبہ سے ہر فرد مستفید ہو گا یہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن منصوبہ ہے میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے ملک بھر میں میگا پروجیکٹس دیئے جس سے عوامی مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا مخالفت برائے مخالفت کرنے والوں کو آمدہ انتخابات میں عوام بھر پور سبق سکھائے گی مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سینئر مسلم لیگی رہنماء چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے میاں نواز شریف شب و روز کوشاں ہیں جس سے عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور ملکی ترقی میں اضافہ ہوا چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی کارکردگی لائق تحسین ہے آئندہ انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ کا بھر پور ساتھ دیں گے اور بھاری اکثریت سے مسلم لیگ کامیاب ہوگی مخالفین کا رونا دھونا اسی طرح جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :