بارایسوسی ایشن گوجرخان میں ڈویژنل لائیرز سولیڈیریٹی کانفرنس 2017ء کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 22:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سیکرٹری جنرل حیدر عباس کلیال کے جاری اعلامیہ کے مطابق بارایسوسی ایشن گوجرخان میں ڈویژنل لائیرز سولیڈیریٹی کانفرنس 2017ء کا انعقاد ہوا جس میں ظفر محمود مغل صدر ہائی کورٹ بار، ملک ساجد حیدر سینئر نائب صدر، چوہدری بلال رضا نائب صدر، سجاد اکبر عباسی صدر راولپنڈی بار، عرفان احمد نیازی جنرل سیکرٹری، ملک اسرار صدر اٹک بار، ذوالفقار عباس نقوی ممبر پنجاب بارکونسل، قوسین مفتی، چوہدری واصف علی، انتظار مہدی شاہ، ہارون ارشاد جنجوعہ ممبران پنجاب بار کونسل، راجہ سہیل شفیق جنرل سیکرٹری سوہاوہ بار اور وقاصف شاہ صدر بار ایسوسی ایشن کلرسیداں اور دیگر بارایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی راجہ حیدر عباس کلیال سیکرٹری گوجرخان بار نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے صدر گوجرخان بار مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے خطاب میں تمام وکلاء کا اس کانفرنس میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور اس کانفرنس میں وکلاء اتحاد اور وکلاء کے مسائل جلد از جلد حل کرنے پر زوردیا تاکہ ہر معاملہ پر ہڑتال کی روایت کو ختم کیا جاسکے مذکورہ مندوبین نے بھی اس کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور اس بابت تجاویز پیش کیں۔