نوشہرہ، کینٹ سے دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم کی مسخ شدہ لاش برآمد

منگل 28 مارچ 2017 22:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) نوشہرہ کینٹ سے دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نویں جماعت کے پندرہ سالہ طالب علم کی مسخ شدہ لاش نظام پور کی پہاڑیوں سے برآمد مقتول طالب علم دو ماہ قبل گھر سے نکلا لیکن دو ماہ بعد ان کی لاش گھر پہنچ گئی واقعات کے مطابق دو ماہ قبل خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ سے نویں جماعت کے طالب علم حمزہ ولد واجد علی سکنہ خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا تاہم دو ماہ بعد منگل کے روز ان کے والد کو اطلاع ملی کی کہ نظام پور کی پہاڑیوں میں نوجوان کی مسخ شدہ لاش پڑی ہے والد نے اپنے لخت جگر کو کپڑوں سے پہچان لیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول طالب علم حمزہ سے آنکھیں اور گردے نکال لئے گئے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔