نوشہرہ، میرہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے نویں جماعت کے طالب علم کو کچل ڈالا

منگل 28 مارچ 2017 22:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)نوشہرہ کے علاقہ میرہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے نویں جماعت کے طالب علم کو کچل ڈالا طالب علم موقع پر جاں بحق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق حضر حیات ولد پرویز سکنہ خویشگی میرہ سڑک کراس کررہاتھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔