لنڈیکوتل بازار میں ٹرانسپورٹ یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 28 مارچ 2017 22:30

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)لنڈیکوتل بازار میں ٹرانسپورٹ یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،ٹرانسپوٹروں نے تکیہ سے بازار تک ریلی نکالی،ٹرانسپوٹروں نے بارڈر پر پاسپورٹ ویزہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے ،سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی مظاہرہ میں بھی شرکت کی اور ٹرانسپوٹروں کے بھر پور تعاون کا اعلان کیا،تیس اپریل تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو کراچی سے طورخم تک پہیہ جام ہڑتال شروع کر ینگے ٹرانسپورٹ یونینز نے بارڈر پر پاکستانی ڈرائیوار اور کلینر پر پاسپورٹ ویزہ شر ط لاگو کرنے کے خلاف لنڈیکوتل بازار میں احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ٹرانسپورٹ یونین کے صدر شاکر آفریدی ،یوسف آفریدی ،آل طورخم کسٹم کلیئر نس کے چیئر مین معراج الدین شنواری اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے کہا کہ طورخم بارڈر پر پاکستانی ڈرائیوارز اور کلینر پر پاسپورٹ شرط لاگو کر نا ظلم اور زیادتی ہے کیونکہ افغان حکومت ان سے پاسپورٹ ویزہ کا مطالبہ نہیں کرتے اس لئے ڈرائیوار اور کلینر پر پاسپورٹ ویزے کی شرط ختم کرکے شناختی کارڈ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا بارڈر بندش سے بتیس دن انکے گاڑیاں کھڑی تھیں اس لئے کمپنیاں انکو ایک مہینے کی دیہاڑی دیں تاکہ ٹرانسپورٹروں کے نقصانات میں کمی ہو سکے مقرین نے کہا کہ بارڈر کھلنے کے بعد اب حکومت نے ڈرائیواراور کلینرپر پاسپورٹ شر ط لازمی قرار دیا جسکی وجہ سے ہزاروں لوڈ گاڑیاں طورخم اور پاک افغان شاہراہ پر کھڑی ہو گئی ہیں کیونکہ ڈرائیواروں اور کلینرز کے ساتھ پاسپورٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹرروں کو کسی صورت پاسپورٹ منظور نہیں ہیں لہذا انکو پہلے کی طرح شناختی کارڈ پر اجازت دی جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے توکراچی سے طورخم تک پہیہ جام ہڑتال شروع کر ینگے اور طورخم میں کسٹم کلئیرنس بھی بند کر ینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ۔