بونیر،ضلعی حکومت اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر صاف اور سرسبز بونیر مہم شروع کردی

منگل 28 مارچ 2017 22:30

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر صاف اور سرسبز بونیر مہم شروع،سواڑی بازار میں جاڑو لگا کر باقاعدہ آغازکیا ،ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی ضلع نائب ناظم یو سف علی خان کی قیادت میں کالج چوک سے لیکر سواڑی مسجد تک آگاہی واک کیا اور مرکزی بازار کی صفائی کی اور دکانداروں میں کپڑے سے بنے شاپنگ بیگز تقسیم کئے ۔

واک کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جس پر صفائی نصف ایمان ہے ،صاف اور شاداب بونیر ہمارا ہدف ہے لکھے گئے تھے اس دوران دکانداروں میں صفائی سے متعلق شعور عام کیا گیا ،اس موقع پر ٹی ایم او گاگرہ فیاض خان ،ٹی او آر امیر عالم خان، تحصیل گاگرہ کے ممبر امیر زیب خان چاروں تحصیلوں کے ٹی ایم او ز ،اے سیز ،اے اے سیز اور سواڑی بازار کے یو نین صدر او ر سیکرٹری نے بھی مہم میں حصہ لیا ، ڈپٹی کمشنر بونیر اور نائب ناظم اعلی نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ کردہ پوائنٹس پر گندگی جمع کرائے تاکہ ٹی ایم اے عملہ اسے شہر سے باہر مخصوص پوائنٹس پر لے جاکر تلف کریں گے ،انہوںنے دکانداروں سے کہاہے کہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کو بتدریج ختم کرنے کے لئے کپڑے سے بنے شاپنگ تھیلے استعمال کرنا شروع کرے اور گاہک کو پہلی بار کپڑے کا تھیلہ فروخت کرکے ہدایت کی جائے کہ وہ آئندہ سودا سلف خرید کر لے جانے کے لئے یہ تھیلا ساتھ لائیں ،انہوں ٹی ایم اے گاگرہ عملہ اور سواڑی بازار کے یو نین کے صدر اور سیکرٹری کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور ہدایات دی کہ بازار کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں درکار سہولیات کو فراہم کی جائے اور دکانداروں سے تعاون کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور نائب ناظم اعلی نے بتایا کہ ضلع بونیر میں صفائی کا یہ مہم ڈیڑھ ماہ تک جاری رہیگا جس کے لئے متعلقہ ٹی ایم ایز اور وولئیج ناظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور انتظامیہ نے ضلع بونیر میں ترقی اور خوشحالی کے لئے ایم مربوط منصوبہ تیار کیاہے جسکے تحت تعلیم ،صحت ،صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ صاف ماحول اولین ترجیح ہے ۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اور نائب ناظم اعلی نے گور نمنٹ ڈگری کالج بوائیز میں نیشنل بک فاونڈیشن کی جانب سے دوروزہ کتاب میلے کا افتتاح کیا جس میں کالج کے لیکچرز اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مزید بتایا کہ یہ کتاب میلہ دو دن جمعرات اور جمعہ کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈگر میں منعقد کیا جائے گا جس سے طلباء اور طالبات کو کم قیمت پر اچھی کتابیں پڑھنے کا موقع ملے گا اور کتب بینی کے شوقین دیگر مرد و خواتین کو شو ق پوراکرنے کا موقع میسر آئے گا ۔