حکومت صوبہ میں تعلیم کی ترقی اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر نے کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

منگل 28 مارچ 2017 22:21

حکومت صوبہ میں تعلیم کی ترقی اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر نے کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) صوبا ئی وزیر ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ،مذہبی امور،زکواةو عشر سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ میں تعلیم کی ترقی اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر نے کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔اسکولوں میں تعلیم کا نظام بہتر بنانے کے لئے میعاری تعلیم کی ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں سرکاری اور نجی شعبے ان کوششوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا بھر پو ر کر دار اد ا کر رہے ہیں ۔ تعلیم ہو گی تو امن مستحکم ہو گا نوجوانوں میں مثبت سوچ کو فروغ ملے گا اور صوبہ ترقی کر ے گا۔ وہ لیاری میں اے ایس گٹامیموریل سیکنڈری اینڈ ہا ئر سیکنڈری اسکول میمن سوسائٹی میں اوکھا ئی میمن جما عت کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر بورڈز کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات میں گول میڈل اور انعاما ت تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوںنے انعام حاصل کر نے والے طلبہ اور والدین کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لیاری میں سو فیصد تعلیم ہو اور ہر بچہ تعلیم کی دولت سے فیضیاب ہو۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں مزید اسکول قائم کئے جائیں گے تاکہ یہاں اسکولوںکی کمی دور کی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچہ کو یکساں تعلیم کے مواقع دستیاب ہو ں۔

انھوں نے کہا کہ میمن برادری کے نوجوان ذہین اور امن پسند ہیں تعلیم ، سماجی خدمات اور مثبت سر گرمیوں کے حوالہ سے میمن برادری کی تاریخ بھری پڑی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی جا وید نا گوری نے کہا کہ بڑی خوشی کی با ت ہے کہ گٹا میمو ریل اسکو ل لیا ری میں غریب ما ہی گیر وں کے بچوں کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے ،میمن کمیونٹی نے اپنی برادری کے علاوہ دیگر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کو بھی اسکول میں جگہ دی ہے جو قابل تعریف ہے ،انھو ں نے صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ کمیو نٹی کے قبرستان کیلئے 2 ایکٹر زمین الارٹ کی جا ئے پیپلزپا رٹی کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنے لوگوں کوکبھی نہیں بھو لتی ہے ،اوکھا ئی میمن جماعت خانہ کے صدر عبدالوحید ہا شم پنجو انی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اے ایس گٹامیمو ریل سیکنڈری اینڈ ہا ئر سیکنڈری اسکول میمن سو سائٹی لیا ری 1938میں قائم کیا گیا جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان بننے سے قبل با نی پاکستان محمد علی جنا ح (قائد اعظم ) نے اسی جگہ کا دورہ کیا اور میمن برادری سے پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ،ہما ری کمیونٹی بلا رنگ نسل خدمات انجام دے رہی ہے خصوصی طور پر تعلیم ،طبی سہولیا ت ،میت بس سروس اور دیگر فلاحی کا موں کے حوالے سے ،وزیر اعلی سندھ کی ہما رے اوپر خاص مہر با نیا ں ہیں ۔

انہو ں نے پیپلز پا رٹی اور خصوصاًصوبا ئی وزیر نا صر حسین شاہ کا اپنی برادری کی جا نب سے شکریہ ادا کیا جن کی کا وشوں سے حسین آبا د میں لو گوں کی تکا لیف کا با عث 30 سالہ کچرا کنڈی کا خاتمہ کیا گیا اور اسکی جگہ پر پبلک پا رک بنا یا جا رہا ہے ،جسکا افتتا ح جلد ہی نا صر حسین شاہ سے کرایا جا ئیگا۔انہو ں نے بتایا کہ حسین آبا د میں 2 کڑوڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا لا ء کا لج بنا یا جا رہا ہے انہو ں نے حکومت سے درخواست کی کہ برادری کیلئے ایک میت بس ،ایجوکیشن سٹی میں کا لج اور یو نیورسٹی کی تعمیر کے سلسلے میں زمین جہا ں ہر کمیو نٹی فرد داخلہ لے سکے گا،سپر ہا ئی وے پر قبرستان کیلئے جگہ اور زکواة کمیٹی میں ہما ری نمائیندگی دی جا ئے صوبا ئی وزیر نا صر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میمن برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور حکومت برادری کے جا ئز مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کریگی اور ہر ممکنا ً تعاون اور بھر پو ر مدد کیلئے تیا ر ہے ،قبل ازیں صوبا ئی وزیر نے میڑک اور انٹر بورڈز کے امتحانا ت میںگٹا اسکول و کا لج کے نما یاں کا میابی اور نمبر حاصل کرنے والوں میں گولڈ میڈ لیز اور انعامات تقسیم کیئے اس مو قع پر مہما نو ں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی ۔

تقریب میں اوکھا ئی میمن جما عت کے سر پرست محمد اقبا ل رحمت اللہ پنجو انی ،اعزازی مہمان خاص جنرل سیکریٹر ی شکیل عبدالستار ،اسپیشل گیسٹ آدم حاجی محمد ،چیئر مین محمد طارق،جنرل سیکریٹری اسمٰعیل ممدانی اورعارف پنجو انی بھی مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :