سی آئی اے سول لائنز نے طیب اشرف عرف طلحہ ڈکیت گینگ کے 6ملزما ن کو سرغنہ سمیت کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے 110تولے طلائی زیورات ،03لاکھ روپے نقدی ،01موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 28 مارچ 2017 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سی آئی اے سول لائنز ڈویژن نے شارع عام پر لوگوں سے گن پوائنٹ پر نقدی ،طلائی زیورات ، موبائل فونز و غیرہ چھیننے والے طیب اشرف عرف طلحہ گینگ کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینے جانے والے 110تولے طلائی زیورات ،03لاکھ روپے نقدی 01عددموٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے جن کی کل مالیت تقریباً60لاکھ روپے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ڈکیتی او را ہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ جس پرایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن اور ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی نے ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز میاں شفقت علی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں طیب اشرف عرف طلحہ ، عثمان عرف مانی ، صداقت علی ،قمر عرف چاند، وقا ص صدیق اور غلام مرتضی شامل ہیں ۔ ملزمان کرایہ کی گاڑی حاصل کر کے لوگوں کو شارع عام پر لوگوں سے گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر نقدی طلائی زیورات و دیگر چیزیں چھینتے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 22سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ریڈنگ پارٹی کیلئے انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :