وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت

منگل 28 مارچ 2017 22:18

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہرن مینار ریلوے پھاٹک، شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔