شہبازشریف کا لودھراں میں بہت بڑے جلسے سے خطاب ،جنوبی پنجاب کے عوام سے اپنی والہانہ محبت کا کھل کر اظہار

سرائیکی زبان میں بھی خطاب ، شہبازشریف زندہ باد ‘‘اور ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا، شیر آیا‘‘ کے واشگاف نعرے میٹروبس کو جنگلا بس کہنے والے ’’نیازی صاحب‘‘ ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور قرضے معاف کرانے والوںپر کڑی تنقید

منگل 28 مارچ 2017 22:18

شہبازشریف کا لودھراں میں بہت بڑے جلسے سے خطاب ،جنوبی پنجاب کے عوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لودھراں میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کے دوران جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا کھل کر اظہار کیا اور اپنی تقریر کے دوران سرائیکی زبان میںبھی گفتگو کی جسے جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے بہت پسندکیا اور’’ وزیراعلی شہبازشریف زندہ باد ‘‘اور ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا، شیر آیا‘‘ کے واشگاف نعرے لگائے،وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا-جلسہ گاہ میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وزیر اعلی شہبازشریف کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جس پر وزیراعلی نے کہاکہ آج اس پرجوش اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ لودھراں او رجنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں-وزیراعلی نے اپنے خطاب میں میٹروبس کو جنگلا بس کہنے والے ’’نیازی صاحب‘‘ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں چار سال بعد میٹروبسوں کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ ہواہے -وزیراعلی نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی سے کراچی کا کوڑاکرکٹ تو اٹھایا نہیں جاتا اور یہ سیاسی شعبدہ بازیاں کر رہے ہیں جبکہ قوم کے وسائل لوٹنے والوں نے غریب افراد کا خون چوسا ہے او راب ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ ہم نے 2کروڑ روپے کا ٹیکس دیاہے،میرے سمیت ان افراد کا کڑا احتساب ہونا چاہیی-وزیراعلی نے جلسے میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کا مفاد مقدم رکھاہے اورآپ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی- مجھے یقین ہے کہ آپ میری بات کا اعتبار کرتے ہیں جس پر جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھا کر وزیراعلی شہبازشریف کی بات کی تائید کی او ربھرپور نعرے لگائی-وزیراعلی نے جب لودھراں کے لئے 25ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تو پورا پنڈال شہبازشریف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا-

متعلقہ عنوان :