فرائض کی انجام دہی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں،ایجنسی ایجوکیشن آفیسرٹانک

منگل 28 مارچ 2017 22:18

ٹانک۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ایجنسی ایجوکیشن افیسر ٹانک حبیب اللہ وزیر نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں فرائض کی انجام دہی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیم قبائلی علاقہ کے سرکاری سکولوں کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی آئی امتیاز وزیر بھی انکے ہمراہ تھے اے ای او حبیب اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ کے تعاون سے سرکاری سکولوں پر تعلیم میں بہتری کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کا حق بنتا ہے کہ وہ ڈیوٹی آورز کے دوران بچوں کی بہتر ذہن سازی اور رہنمائی کے لئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ بچوں اور اساتذہ کے درمیان نسبتی والدین کے حائل رشتے کا صحیح حق ادا ہو اے ای او کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سر انجام نہ دینے والے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے دورے کے دوران مختلف سکولوں میں اساتذہ کے حاضری کے رجسٹرڈ کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینے کے لئے ان سے سوالات بھی پوچھے اور صحیح جوابات پر اساتذہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔