لنڈیکوتل الخدمت ہسپتال میں وزیراعظم صحت پروگرام کا باقاعدہ افتتاح

منگل 28 مارچ 2017 22:11

لنڈیکوتل۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز احمدنے الخدمت ہسپتال کا دورہ کیا ،الخدمت ہسپتال کے انچارج نے اے پی اے کو ہسپتال کے کارکردگی کے بار ے میں مکمل بریفنگ دی ،دورے کے دوران اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے ہسپتال میں وزیراعظم صحت پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا لنڈیکوتل الخدمت ہسپتال میں وزاعظم صحت پروگرام کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز احمد نے کیا اس موقع پر تحصیلدار ارشاد خان مہمند اور جماعت اسلامی فاٹاکے نائب امیر زرنور آفریدی بھی موجو دتھے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز احمد نے الخدمت ہسپتال کے وراڈز ،کمرے ،آپریشن تھیٹراورلیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں سے بھی ملے اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیازحمد نے کہا کہ وزیزاعظم صحت پروگرام سے غریب مریضو ں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور مفت علاج سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھرکی طرح قبائلی علاقوں میں غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ الخدمت ہسپتال بھی غریب عوام کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں جو خوش آئند ہیں اس سلسلے میں پولیٹکل انتظامیہ بھی انکے ساتھ بھر پور تعاون کر یگی۔

متعلقہ عنوان :