کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت اختتام پزیر

منگل 28 مارچ 2017 22:08

نوشہرہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت 2017اختتام پزیر ہوگیا۔ جن میں صوبہ خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع کے سکولوں ومدارس کے حفاظ کرام نے کثیر تعداد میں مقابلوں میں حصہ لیا پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ اسامہ ظفر ماڈل سکول پشاور کے سلمان بن ابراہیم جبکہ مدرسہ جامعہ دارلہد ایٰ پیرسباق کے محمدطلحہ ولد زاہد اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پچاس پچاس ہزار نقد انعام تقسیم کئے گئے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تیس ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بیس ہزار روپے انعامات دئیے گئے قاری حضرات اور طلباء میں کل دو لاکھ ستر ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے پروگرام کے منتظم اعلیٰ کے فرائض خطیب مدینہ مسجد کنٹونمنٹ بورڈ قاری شمس الرحمن نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹوآفیسر نوشہرہ کینٹ محمدسلیم تھے اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیوآفیسر محمدسلیم نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ مقامی قراء کی حوصلہ افزائی بھرپور انداز میں کررہا ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے حسن قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کرکے حفظاء کرام کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی اے ٹو سی او لائق شاہ بھی موجودتھے۔ محمد سلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور اس قسم کے مقابلوں سے قاری حضرات اور طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے حصول پر بھی توجہ دے کیونکہ اسی سے ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کو سیروتفریح کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کررہی ہے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے تاجروں اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی توجہ دے رہے ہیںتاجروں اور عوام کو صفائی بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی سے عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔