فرنٹیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام بلڈ کیمپس،درجنوں بیگزجمع

منگل 28 مارچ 2017 22:08

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے سرحدیونیورسٹی رنگ روڈ پشاور، ایف آر پشاور،غنڈی بازار جمرود ، کھجوری بازار باڑہ اور درہ آد خیل میں بلڈ کیمپ لگائے گئے جس میںعوام اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدانس، ذبیح اللہ اور محمد الیاس شامل تھے جنہیں ڈاکٹرہاشم خان، ڈاکٹر سعید اللہ اور یعقوب خان کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے اور عوام ضرورت مند بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے فرنٹیئرفائونڈیشن کے ساتھ جس طرح تعاون کررہے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب عطیات خون اور تھیلی سیمیا جیسی موروثی بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر ہوگاجس سے تھیلی سیمیاسے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں مددملے گی۔