آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید میجر مدثر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

بہادراہلخانہ کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا، جنرل باجوہ

منگل 28 مارچ 2017 22:06

آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید میجر مدثر کے گھر آمد، اہلخانہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اورکزئی ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر مدثر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اظہار تعزیت کیلئے شہید میجر مدثر کے گھر اورکزئی ایجنسی گئے جہاں شہید کی بیوہ اور والدین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید کے والدین نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ شہید میجر کے گھر آمد کے موقع پر آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ کے حب الوطنی سے لبریز جذبات کو سراہااور کہاکہ ایسے بہادر والدین کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہیں۔واضح رہے کہ میجر مدثر نے 22 مارچ کومرک کلایامیں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیاتھا۔