رضا ربانی کی لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب منسوخ کر کے 28ویں ترمیم کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت

منگل 28 مارچ 2017 22:06

رضا ربانی کی لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب منسوخ کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے 28ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایف سی کالج لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹر کو آج کے اجلاس میں لازمی شرکت کی درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے چیئرمین سینیٹ کے دستخط کے بعد بل صدر کو بھیجا جاتا ہے اس لئے فیصلہ کیا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے چپکے سے بل پر دستخط سے بہتر ہے کہ ایوان میں آکر اپنا آئینی کردارادا کروں ۔ منگل کو ایوان بالا میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے 28ویں آئینی ترمیم بل کے منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے اعلان کیا تجاہ کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان کو اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی ۔ (وخ+ن م)

متعلقہ عنوان :