وزارت ریلوے کا ٹرین حادثات پر قابو پانے کے لئے جدید مواصلاتی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

منگل 28 مارچ 2017 22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزارت ریلوے نے ٹرین حادثات کے واقعات پر قابو پانے کے لئے جدید مواصلاتی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثے اور قبل ازیں اس طرح کے واقعات کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان واقعات سے بچنے کے لئے اور ٹرین کے سفر کو محفوظ سے محفوظ بنانے کے لئے ٹرینوں کی آمدورفت کے بارے میں پیشگی اطلاعات ، پھاٹک سمیت ریلوے لائنز کے بارے میں پیشگی اطلاعات کے تبادلے کے لئے سیکورٹی میں بہتری لائی جائے۔

وفاقی وزیر کی ہدایات کے بعد حکام نے سیکورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے اور حادثات سے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے جدید مواصلاتی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے ٹیلی کام نظام کے لئے اپنی فریکوئنسی کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ وسیع نیٹ ورک کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :